سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک ہو گئی۔
پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا تعین کرنا شروع کر دیا۔
انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے، منفی مہم کے حصہ بننے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار