مانٹرنگ ڈیسک 

 نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ایک دور دراز پہاڑی ضلع میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات مٹی میں دفن ہونے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
نییپال کے متاثرہ ضلع اچھم کے ضلعی منتظم دیپش رجال کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہفتے کو علیٰ الصبح تین مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
ڈی پی اے سے بات کرتے ہوئے رجال کا کہنا تھا کہ مٹی میں دبے گیارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جن میں سے تین کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے طبی دی جارہی ہے۔
ضلعی منتظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم متاثرہ گھرانوں کی تعداد کا پتہ لگائیں گے اور تلاش کا کام مکمل ہونے کے بعد امداد اور بحالی کے پیکج کی فراہمی شروع کریں گے۔
رجال کے مطابق کم از کم چھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر اُن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر امدادی کارکنوں کو ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر ان افراد کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک مٹی کے تودوں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار