مانٹرنگ ڈیسک

یمن میں کینسر کی ایکسپائر دوا سے18 بچے جاں بحق ہو گئے۔یمن میں صدر مقام صنعاء کے کویت ہسپتال میں 40 سے زائد بچوں کو ایکسپائر انجیکشن لگائے گئے، جس سے بچوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہیں، بین الاقوامی طبی اور انسانی حقوق کے اداروں کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عالمی تنظیموں سے کویت کے فیلڈ ہسپتال جانے اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملوث افراد کو سب کے سامنے لا کر قانونی کاروائی کی جائے۔ انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے یمنی تنظیم کے سربراہ نے کچھ بچوں کی تصاویر شائع کیں جو ان کے بقول کینسر کی دوائیوں کی میعاد ختم ہونے والی خوراک کا شکار ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار