امریکی ریاست کینٹکی میں امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے .
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثے میں تقریباً 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں  ۔
دوسری جانب ترجمان امریکی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹروں کے عملے کے ارکان سے متعلق فوری طور پر کوئی علم نہیں۔
کینٹکی کے گورنر نے بھی  حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ 2018 میں عراق میں بھی امریکی ہیلی کاپٹرز پائلٹ کی غلطی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ، جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار