افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں نے 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی رات بارڈر پار کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر رد عمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید 24 سالہ لانس نائیک اسد کاتعلق کرم اور 21 سالہ سپاہی آصف لکی مروت کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دے۔ پاکستانی فوج دہشتگردی کے خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے ۔ اپنے بہادر جوانوں کی شہادت اس کے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار