مانٹرنگ/ایشیا اردو

2021رخصت ہوا ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ آسٹریلیا میں سال نو کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سڈنی ہاربر برج روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔دوسری جانب گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان میں بھی 2022کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، منچلوں نے کمر کس لی ہے جبکہ انتظامیہ بھی چوکس ہوچکی ہے، لاہور میں آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کراچی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار