اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے 2024  گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او ) نے ’ اسٹیٹ  آف دی گلوبل کلائمیٹ‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ برس ( 2023 )  میں گرین ہاؤس گیسوں کا  اخراج ،  زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور  گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ  دیکھا گیا۔
رپورٹ  کے مطابق مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں،  پیرس ایگریمنٹ  کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط  اضافے کا طے شدہ ہدف  1.5  ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا، اور اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے  ڈبلیو ایم او کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کہا ہے کہ گلوبل کلائمیٹ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،  اور رکازی ایندھن ( فوسل فیول ) کے مستقل استعمال سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تغیرات سے متعلق تشویش میں بے اندازہ  اضافہ کررہی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار