ایشیائی فورم ”انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک“ (ITCN) کا 24 واں ایڈیشن 18 تا 20 اپریل تک ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا جس کی میزبانی پاکستانی کرے گا، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شیزہ خواجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
تین روزہ تجارتی میلے کے افتتاحی روز کی مہمان خصوصی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحیٰ ہوں گی جبکہ آئی ٹی سی این کے اس ایڈیشن میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 12 ممالک کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا وفد بھی شرکت کرے گا۔
اس ایونٹ میں 700 سے زائد سٹال قائم کئے جائیں گے جن میں معروف عالمی اور پاکستانی ٹیک کمپنیاں حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں شریک کمپنیوں میں مائیکروسافٹ، ان باکس، ریڈہاٹ، ٹی پی-لنک، لینووو، ایچ پی، نیٹسول، اباکس، ڈیل وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایونٹ میں اے آئی سمٹ، گلوبل سیکورٹی سمپوزیم، گیمنگ اور سکالرز راؤنڈ ٹیبل، انوسٹر سمٹ،  فری لانسر سمٹ، میڈ ان پاکستان راؤنڈ ٹیبل کانفرنس وغیرہ بھی ہوں گی۔
ایونٹ ڈائریکٹر عمیر نظام نے بتایا کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور اس سے منسلک صنعتیں پاکستان میں ایک منفرد امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہیں، زندگی کے ہر پہلو میں ٹیکنالوجی کے رجحانات اور جدید ایپلی کیشنز کو اپنا رہا ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ہدایات اور موجودہ پالیسیوں پر پاکستانی ٹیک ایکو سسٹم خلیجی خطے اور مغربی منڈیوں میں داخل ہو رہا ہے۔
اس تقریب کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی معاونت حاصل ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار