ایشیا اردو

چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی عالمی رہنما ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسدعمر اور دیگر سٹیڈیم میں موجود ہیں جو افتتاحی تقریب کا حصہ ہیں۔
چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے روسی صدر، امیرقطر، تاجک صدر ، ڈبلیوایچ او چیف ،یواین سیکریٹری جنرل شریک ہیں جب کہ دیگر عالمی سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک سے تقریباً 2900ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ بیجنگ میں ونٹر مقابلے 4سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔
دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔
درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں 
کووڈ 19 کے خطرات کے باوجود سخت قواعد کے ساتھ سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوا، اس کے علاوہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔
سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے جن ممالک نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے سرکاری نمائندے نہیں بھیجے، ان میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سرفہرست ہے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز چین کے صدر شی جن پنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ہوا جہاں گیمز میں شریک 91 ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ڈائریکٹر ژینگ یمو ہیں جنہوں نے بیجنگ سمر گیمز 2008 کے انتظامات بھی کیے تھے۔
پاکستانی وفد میں شامل فواد چوہدری نے تقریب سے متعلق ٹویٹ میں لکھا کہ درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن سٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار