اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے پر کالعدم تنظیم کے بتیس ارکان کو گرفتار کرلیا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ‏رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے بتیس اراکین کو گرفتار کیاگیا ہے، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کررہے تھے۔ وفاقی وزیر کے مطابق جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار