بلوچستان کے ضلع خضدار اور مصافات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر دور شمال تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے تھے تاہم وہ اب بھی آفٹر شاکس کیوجہ سے خوف کا شکار ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار