ایشیا اردو

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ و دیگر شریک ہوئے جبکہ فرنچائز مالکان نے 6 مختلف کیٹگریز میں 18 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا،میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیں گے۔
رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
ڈرافٹنگ
پلاٹینم کیٹگری
تقریب کے دوران پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کرلیا ہے 
ڈائمنڈ کیٹگری
پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کی ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے ڈوین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو شامل کرلیا ہے۔
گولڈ کیٹگری
گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے فل سالٹ ،اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور ہیری بروک جبکہ پشاور زلمی نے عثمان قادر کو شامل کرلیا۔
سلور کیٹگری
ڈرافٹنگ تقریب میں سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ، ملتان سلطانز نے رومان رئیس ، کراچی کنگز نے عمید آصف، ملتان سلطانز نے آصف آفریدی ، پشاور زلمی نے کامران اکمل ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے خرم شہزاد،پشاور زلمی نے ثمین گل کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین الحق ،ملتان سلطانز نے رومین پال ،پشاور زلمی نے ارشد اقبال ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر،کراچی کنگز نے روحیل نذیر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں سہیل تنویر کو شامل کرلیا۔
لاہور قلندرز نے ڈین فوکس کروفٹ ،کراچی کنگز نے ٹام ایبل ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے رئیس ٹاپلی اورمحمد اخلاق ،ملتان سلطانز نے انور علی کو پک کرلیا۔
ایمرجنگ کیٹگری
پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کی ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان ،ملتان سلطانز نے عباس آفریدی اورکراچی کنگز نے فیصل اکرم کوشامل کرلیا ہے۔
ملتان سلطانز نے عامر عظمت ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے قاسم اکرم کی جگہ مبصر خان پک کرلیا،لاہور قلندرز نے معاز خان ،پشاور زلمی نے محمد عامر خان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی شامل کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے ذیشان ضمیر کو پشاور زلمی سے واپس لے لیا۔
سپلیمنٹری کیٹگری
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں نور احمد اورکراچی کنگز نے طلحہ احسن کو پک کرلیا۔
پی ایس ایل 7 نہ کھیلنے والے کھلاڑی
کرس گیل، کرس لین، بین ڈنک، احمد شہزاد، ٹام بینٹن، کولن انگرام، جنید خان اور محمد عرفان سمیت کئی بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہونگے جبکہ کامران اکمل نے سلور کیٹگری میں کھیلنے سے انکارکردیا ہے۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار