افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی مقامی افراد کو لے کر بینگوئی سے تقریباً 45 کلومیٹر (28 میل) دور مکولو میں گاؤں کے ایک سردار کے جنازے کے لیے جا رہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 سے زائد مسافر سوار تھے، کئی افراد جگہ نہ ہونے کے باعث کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 58 لاشیں نکال لی ہیں، پانی میں ڈوبنے والوں کی کُل تعداد معلوم نہیں ہے، ریسکیو سروس حادثے کے 40 منٹ بعد پہنچی تھی۔
واضح رہے وسطی افریقہ جمہوریہ ایک زمین بند ملک ہے، اس کی سرحدیں شمال میں چاڈ، شمال مشرق میں سوڈان، مشرق میں جنوبی سوڈان، جنوب میں جمہوریہ کانگو، جنوب مغرب میں جمہوری جمہوریہ کانگو اور مغرب میں کیمرون سے لگتی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار