پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے7مزدورجاں بحق
بلو چستان کے علا قے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے7مزدورجاں بحق ہو گئے۔
پو لیس ذرائع کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق ملتان سے بتایا جارہا ہے، جاں بحق ہو نے والوں میں ساجد ،شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی شناخت بلال کے نام ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزدوروں کے قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
Leave A Comment