لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
پاکستان پہنچنے والے بھارتی بورڈ کے وفد میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا
بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی دعوت پر پاکستان آیا ہے اور پاکستان آنے سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجر بنی اور راجیو شکلا کا کہنا تھا ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جارہے ہیں، سیاست پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار