مانٹرنگ ڈیسک

چینی ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 132 افراد سوار تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اندرونی پرواز چین کے صوبے یننان سے گوانگڈونگ جا رہی تھی، طیارے کا ملبہ جنوبی چین کے پہاڑوں میں مل گیا ہے اور کسی کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک دو منٹ کے اندر 3 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔
ریسکیو اہلکار طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار