ایشیا اردو

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے وفد نے ڈاکٹر مشتاق سلہری سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کی سربراہی میں  نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں ہسپتالوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے تربیتی سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، مختلف شعبوں کے سربراہان سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سیشن کے اختتام پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے انڈیکیٹرز سے متعلق سوالات وجوابات کاسلسلہ بھی جاری رہا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار