مانٹرنگ ڈیسک

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نےکہا ہےکہ گزشتہ رات ان کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے شام میں کامیابی کے ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن کیا جس میں داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کردیا گیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آپریشن میں شہری ہلاکتوں کوکم کرنےکے لیے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیارکی گئیں تاہم داعش رہنما نے بزدلانہ قدم اٹھاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کارروائی شام کے صوبے ادلب کے علاقے اوطمہ میں کی ہے جس میں داعش سربراہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان پینٹاگون جان کربی نے شام میں انسداددہشت گردی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ شام میں آپریشن کے دوران امریکا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار