ایشیا اردو

 نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس گزشتہ روز نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ اجلاس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سمیت اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفننگ دی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کالج آف مڈوائفری اور نشتر کالج آف فارمیسی کے قیام کے فیصلے بارے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس بارے مشاورت کی گئی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کے لیے ایک مربوط ماڈیولر سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں دیگر  تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی آمورز کو بھی زیر بحث لایا گیا پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے شرکاء کو بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل نے اکیڈمک کونسل کے ارکان کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحانات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اجلاس میں   بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار