مانٹرنگ ڈیسک

افغانستان میں مدرسے میں بم دھماکے میں 16 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھماکا ہوا، جس کی زد میں آ کر 16 افراد شہید ہو گئے جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔
 اے ایف پی کے مطابق دھماکا ایبک میں ہوا، ہلاکتوں کی تصدیق مقامی ہسپتال نے بھی کی۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عام عوام شامل ہیں۔
صوبائی حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کی جبکہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے گریزاں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد داعش کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جن میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار