ایشیا اردو

 کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کر دی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ القاعدہ کو مکمل ختم کردیا، افغانستان میں کئے گئے حملے میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیےخطرہ ہیں ان کاتعاقب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پرحملے کے لیے ویڈیوز جاری کیں، الظواہری کی ہلاکت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار