مانٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایلکس ہیلز مسلسل ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھے۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے شاداب خان اور کولن منرو بھی انجری کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر  ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار