ایشیا اردو

اس مقابلے میں سات کالجز نشتر میڈیکل کالج ملتان ،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹڑی ملتان،ڈی جی خان میڈیکل کالج، ایم ایم ڈی سی بختاور امین،میڈیکل کالج  نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ ، میڈی کیئر نرسنگ کالج نے حصہ لیا ۔ یہ مقابلہ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے زیر اہتمام کروایا گیا ۔ اس موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے طلباء کی ذہنی  نشونما کے لیے بہت ضروری ہیں ۔ اس سے نہ صرف ہمارے معاشرے میں اچھے ڈاکٹر پروان چڑھیں گے بلکہ عمدہ مقرر اور بہترین لیڈر بھی ابھر کے آئیں گے۔
ڈاکٹر محمد عمران سیفی جو اس مقابلے کے فوکل پرسن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے،انہوں نے اپنی  ٹیم ( عبداللہ شیخ ، احمد انصاری ، مروہ آصف ، شبانہ بشیر اور مقدس طاہر  ) کے ہمراہ اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 سب سے پہلے کلام پاک پڑھا گیا۔ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ڈاکٹر محمد عمران سیفی نے مقابلے کا آغاز کیا۔ طلبا نے بہت دلجوئی سے قرأت اور نعتیہ کلام پیش کیئے۔ اردو تقاریر نے اس محفل میں چار چاند لگا دئیے ۔ اسکے بعد انگریزی مقرروں کا انداز تو اس قدر دلچسپ تھا کہ حاضرین اش اش کر اٹھے ۔
مقابلے کو شفاف بنانے کے لیے زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایک جیوری بٹھائ گئ جو کہ 8 ججز پر مشتمل تھی:
جناب محمد قاری جاوید اور قاری عبدارحمان  قراءت کےلئے، جناب محبوب الٰہی اور جناب محمد صابر نعت کےلئے، جناب فیضان زیدی اور محمد فاروق اردو تقاریر کےلئے،جناب محمد صفی اللّٰہ اور محترمہ لابٔہ جاوید انگریزی تقاریر کےلئے بطور جج فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ تمام اصولوں اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے  غیر جانبدارانہ نتائج دیۓ گۓ۔ فیصلہ سناتے ہوۓ شراکت داروں کو انکی غلطیوں آگاہ کر کے انکی اصلاح بھی کی گئی تاکہ مستقبل  میں وہ ان سے سیکھ سکیں۔
پوزیشن ہولڈرز میں قرات میں حسین امجد پہلی اور علی رضا دوسری ، نعت میں سیدہ دشا زہرہ اور مقرم شوکت پہلی جبکہ ثناء  غلام شبیر دوسری پوزیشن پر رہے۔ اسکے علاوہ اردو تقاریر میں جویریہ بنت شاکر نے پہلی جبکہ عزیر مخدوم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ انگریزی تقاریر میں سارہ نے پہلی اور عا ئشہ صدیقہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی جناب پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج، پروفیسر ڈاکٹر آغا جاوید ، ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن، پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ ، پرنسپل این آئی ڈی ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر عبدارؤف ، ڈی ایس اے۔۔ ڈی جی خان ڈاکٹر معظم خان اور میڈی کیئر نرسنگ کالج اور مظفر گڑھ نرسنگ کالج کی پرنسپل صاحبان نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔
مقابلے کے آخر میں وائس چانسلرصاحب نے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور  تمام مہمانوں، جیوری، طلباء اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار