ایشیا اردو

ملتان میں 14 نمبر چونگی چوک پر پاور لومز ایسوسی ایشن نے حتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں پاور لومز ورکرز کی کثیر تعداد شریک ہوئی،،مظاہرین نے ٹائر جلا کر چوک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا،مظاہرین نے حکومت اور آئی ایم ایف کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہوگئی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کی قیمتیں بڑھ جانے سے پاور لومز انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہے،،مہنگی بجلی کی وجہ سے نہ ایکسپورٹ بڑھے گی اور نہ روزگار بڑھے گا،حکومت فوری طور پر بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرے،،اگر حکومت کی جانب سے نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کو ملک گیر کر دیا جائے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار