ایشیا اردو

 چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب میں کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔
چین اور پاکستان کو تمام موسمی تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے۔
ژاؤ لیجیان نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان مجموعی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار