مانٹرنگ ڈیسک

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔
کراچی میں ہونے والے ابتدائی چار میچز کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس بھی نایاب ہوچکے ہیں البتہ منگل جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے  میچز کے کچھ ٹکٹس تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
مہمان ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ٹکٹوں کے فروخت میں بھی تیزی آگئی ہے ، اتوار 25ستمبر کو ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آن لائن ٹکٹوں کی ویب پر چھٹی کے روز کے تمام ٹکٹس سولڈ آؤٹ بتائے جارہے ہیں ۔
اتوار کے علاوہ منگل ، جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے میچز کے بھی 1500روپے مالیت کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جب کہ 250روپے والے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 70فیصد فروخت ہوچکے ہیں۔
 500 روپے والے فرسٹ کلاس اور 750 روپے والے پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹس  تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار