عمر کے ساتھ یادداشت کا کمزور ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن موجودہ عہد کی تیز رفتار زندگی کی الجھنوں میں گھرے لوگوں کی یادداشت قبل از وقت متاثر ہورہی ہیں۔
ایسے میں کیا کیاجائے جس سے عمر بڑھنے کے باوجود یادداشت کمزور ہونے سے بچایا جاسکے مگر جیب پر بھاری بھی نہ ہو؟ تو آج ہم آپ کو چند ایسی غذائیں بتاتے ہیں جن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آپ اپنی یادداشت کو بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔
مچھلی کا استعمال ویسے تو پورا سال ہی کیا جاتا ہے لیکن موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جو سردی سے بچانے کے ساتھ ساتھ جسم، جِلد اور بالوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یادداشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بیریز
بلیو بیریز، اسٹرابیریز اور رس بیریز سمیت دیگر اقسام کی بیریز کا استعمال بھی یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج سردیوں میں کھانے میں کافی مزہ دیتے ہیں ساتھ ہی یہ افادیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں موجود میگنیشیم اور زنک جیسے اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ذہنی نشونما کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
خشک میوہ جات
خشک میوہ جات کے فوائد سے سب ہی واقف ہیں اور موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
خشک میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای سمیت ایسے غذائی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جن سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار