ایشیا اردو

 امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 132 ملین ڈالر (13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز) قرض واپسی مؤخر کردی
امریکی سفارتخانے کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
بیان کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ذمے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (30 ارب روپے سے زائد) قرض واپسی مؤخر کردی اور یہ معاہدہ جی 20 قرض مؤخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔ ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔
مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ دوست جیسا کردار ادا کر رہے ہیں: امریکی سفیر
گزشتہ روز امریکی سفارتخانے میں خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا تھا کہ سیلاب کے دوران امریکا، پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی 6 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے، امریکی عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہئے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچھتر برسوں میں امریکا اور پاکستان نے باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے،کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب کئے ہیں،عالمی منظرنامہ دونوں مُمالک کے دوران شراکت کی ازسر نو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار