شارجہ: متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے بھارتی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے اینکر سدھیر چوہدری کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے تقریب کی انتظامیہ پر برس پڑیں۔ 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے زی نیوز کے اینکر اور چیف ایڈیٹر سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک تقریب میں مدعو کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد کو کیوں بلایا گیا ہے۔ 
شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی سوشل میڈیا پر اکثر اسلامو فوبک مواد، پوسٹس اور اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں پر جرات مندانہ موقف کے لیے جانی جاتی ہیں اور اسلامو فوبیا کے ہی باعث سدھیر چوہدری کی آمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

WebDask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار