ایشیا اردو

 خواتین میں خون کی کمی کی وجوہات، جسم پر اس کے اثرات، بچاؤ اور علاج کے حوالے سے انیمیا ٹاک کا اہتمام گزشتہ روز حیات ظفر آڈیٹوریم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا جس میں ناصرف نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، نشتر میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ سربراہ شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ نے ٹاک میں بطور ایکسپرٹ شرکت کی اور شرکاء  کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جسم میں خون کی کمی کی وجہ سے مختلف اعضا کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جبکہ  بچوں میں خون کی کمی سے ان کی نشوونَما اور دماغی صلاحتیں متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا  یہ بھی کہنا تھا کہ خون کی کمی سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں گوشت، انڈے، خشک میوہ جات، پھل، سبز پتوں والی سبزیاں، سلاد اور دالیں ضرور شامل کریں۔ سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ بیک وقت کیلشیم اور آئرن سپلیمنٹس نہیں لینا چاہئیں کیونکہ اس سے آئرن کے جزب ہونے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وٹامن سی کی مناسب خوراک نا صرف آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے بلکہ آئرن کے جذب میں بھی مدد دیتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار