ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان /سنیر رپورٹر

مرکزی انجمن تاجران کا اجلا س،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور منی بجٹ کے نفاذ سے ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ مسترد،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ،حکومت فوری طور پر اضافہ واپس لے،متفقہ قرار داد منظور،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کئے جا نے، منی بجٹ کے نفاذ کی وجہ سے اشیاء اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کی ضلعی،سٹی باڈیوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری، شیخ اسرار احمد، نائب صدور ملک محمد صادق اعوان،چوہدری محمد خالد ریاض،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،سرپرست حاجی شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،ڈپٹی سیکرٹری چاچا فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی،شیخ محمد ریاض،شیخ محمد بلال، محمد وقاص،زاہد نظام،، اسٹیل اینڈ آئرن ورکس کے طارق خلجی، صرافہ بازار کے صدرصفدر خٹک، بیکرز ایسوسی ایشن کے شکیل حنیف، ریلوے پلی کے محمد ہارون، موسیٰ صغیر، امجد علی صدیقی، کالج روڈ کے شیخ ندیم اقبال،انیس الرحمن خان، گھنٹہ گھر بازار کے شیخ محمد بلال، صدر بازار کے صدر شیخ اسرار احمد، جنرل سیکرٹری وجاہت قریشی،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ظفر اقبال صدیقی، ٹریول ایجنٹس کے ملک عبد العزیز اور دیگرتاجران نے  متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے اس اضافہ سے کرونا سے متاثرہ کاروبار اور معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا اور ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا  اگر اس طرح کی غیر مستحکم پالیسیاں جاری رہیں تو ملکی تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور مہنگائی کاایسا سونامی آئے گا جو اس حکومت کو بہا کرلے جا ئے گا مرکزی انجمن تاجران نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی تو چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملہ کا از خود نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دلانے میں مدد کریں وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کرونا اور لاک ڈاؤن سے تباہ شدہ کاروبار کو بچانے کے لئے اقدامات نہ کئے تو تاجر برادری اب سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو گی تاجران کے نمائندوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دوماہ میں ہونے والی چوریاں برآمد کرانے کے لئے بھی فوری  اقدامات کئے جائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار