پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز کی اگلی کیٹیگریز میں ترقی ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر افتخار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری، سرفراز احمد اور نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ترقی ہوگئی۔
پی سی بی کے مطابق محمد نواز اور محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، حیدر علی پلاٹینیم سے گولڈ اور آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ سے سلور میں منتقل کردیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق محمد نواز اور محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، حیدر علی پلاٹینیم سے گولڈ اور آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ دسمبر میں ہوگی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹڑیشن کا عمل 25 دسمبر سے جاری ہے، پی ایس ایل 9 کا آغاز آئندہ سال 8 فروری سے ہوگا ایونٹ 24 مارچ 2024ء تک جاری رہے گا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہوگی جبکہ ایونٹ میں گزشتہ سیزن کی طرح 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹیموں کی سطح پر مقامی کھلاڑیوں کی تجدید
اسلام آباد یونائیٹڈ
شاداب خان (پلاٹینم)، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف (ڈائمنڈ)، صہیب مقصود، ابرار احمد، رومان رئیس، ظفر گوہر، مبشر خان (گولڈ)، ذیشان ضمیر (سلور)، حسن نواز (ایمرجنگ)
کراچی کنگز
عماد وسیم (پلاٹینم)، شعیب ملک، محمد عامر (ڈائمنڈ)، حیدر علی، عامر یامین، شرجیل خان، میر حمزہ، طیب طاہر، موسیٰ خان، قاسم اکرم (گولڈ)، محمد اخلاق، محمد عمر، عاکف جاوید (سلور)، عرفان خان نیازی، فیصل اکرم (ایمرجنگ)
لاہور قلندرز
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان (پلاٹینم)، حسین طلعت، عبداللہ شفیق، کامران غلام، مرزا طاہر بیگ، زمان خان (گولڈ)، دلبر حسین، احمد دانیال، احسن بھٹی، جلات خان (سلور)، شاویز عرفان (ایمرجنگ)
ملتان سلطانز
محمد رضوان (پلاٹینم)، شان مسعود، خوشدل شاہ، اسامہ میر (ڈائمنڈ)، عباس آفریدی، احسان اللہ، عرفات منہاس، شاہنواز دہانی، انور علی (گولڈ)، ثمین گل، سرور آفریدی، عماد بٹ، محمد الیاس (سلور)
پشاور زلمی
بابر اعظم (پلاٹینم)، وہاب ریاض، محمد حارث، صائم ایوب (ڈائمنڈ)، دانش عزیز، ارشد اقبال، عامر جمال، سلمان ارشاد، عثمان قادر، حارث سہیل، سفیان مقیم (گولڈ)، خرم شہزاد (سلور)، حسیب اللہ، سعد مسعود (ایمرجنگ)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
نسیم شاہ، افتخار احمد (پلاٹینم)، محمد نواز، محمد حفیظ، سرفراز احمد (ڈائمنڈ)، محمد حسنین، احسن علی، عمر اکمل، عمیر بن یوسف، سعود شکیل (گولڈ)، بسم اللہ خان، عمید آصف، محمد زاہد، ارشد اللہ (سلور)، عبدالواحد بنگلزئی، ایمل خان، یاسر خان، خواجہ محمد نافع (ایمرجنگ)

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار