ایشیا اردو

حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
کھیل کے میدان میں قو می پرچم بلند کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف ، حکومت پاکستان نے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا ۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ کامن ویتلھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کو تمغہ امتیاز ملے گا ،کوہ پیما سرباز علی، لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ ، اسکیئنگ کھلاڑی آمنہ ولی،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔تمام کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار