بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے ڈیوس کپ گروپ ون ٹاٸی میں پاکستان کی نماٸندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے باعث پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، بھارت کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سامنے ذلت کا سامنا کرنا پڑا، حیرانی ہے کہ مودی سرکار ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے۔
سلیم سیف اللہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے، سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہئے.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار