وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےاعلان کیا کہ ‏صوبائی حکومت کی درخواست پر 2 ماہ کے لیے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کے احکامات جاری کر ‏رہے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کےناخن لیں فرانس کےسفارتخانےکو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے کالعدم تنظیم نے ‏کلاشنکوف اور خودکار ہتھیاروں سے پولیس اہلکاروں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے ‏میں 3 اہلکار شہید اور 70 زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی 8 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی ہمیشہ عزت کی اور کرتا رہوں گا عالمی صورتحال سامنے ‏ہے مولانافضل الرحمان سنگینی سمجھیں، کوشش ہے معاملات کےحل کیلئےدروازےبندنہ ہوں ٹی ‏ایل پی چھٹی مرتبہ آرہےہیں اورمذہب کانام استعمال کر رہے ہیں جذباتی نعروں سےگریز کریں ذمہ ‏داری کامظاہرہ کریں ملک پراہم وقت ہےجذباتی نعروں کانقصان ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار