قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے فاسٹ  بولر احسان اللہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کے نکاح کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو  کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان اللہ کی نکاح کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔
فاسٹ بولر کی شریک حیات کے حوالے کوئی بھی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ  افغانستان کے خلاف3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے، احسان اللہ پی ایس ایل میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار