ایشیا اردو

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غریب کیلئے ایک اور پریشانی پیدا کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیموں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے اضافہ کیا، ایل پی جی 216 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔
عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ سستی گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار