ایپل نے موسمِ گرما کی مناسبت سے ایک غیرمعمولی رنگت والے فون کا اعلان کیا ہے جو آئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا، اب اس کی پری آرڈر یا بکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔
ایپل مارچ کے مہینے میں اکثر نئے رنگ والے فون پیش کرتا ہے تاہم اب شوخ پیلے رنگ کا فون پیش کیا گیا ہے جس کی پشت اور اطراف کو زردی مائل سنہرا بنایا گیا ہے، ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو‘ کا نام دیا ہے، تاہم 14 مارچ سے ان کی فراہمی شروع ہوجائے گی، امریکہ سمیت کئی ممالک میں لوگ اس فون کی پری آرڈر بکنگ کراسکتے ہیں۔
ایپل نے اس فون کے لیے صارفین کو بہت سی ترغیبات بھی دی ہیں جن سے وہ مستفید ہوسکتے ہیں، ان میں 800 ڈالر کا کریڈٹ اور ٹی موبائل اور ویراژن کمپنیاں 400 ڈالر کی رعایت بھی دے رہی ہیں، لیکن یہ ہمیشہ ہی سیل فون کمپنیوں کا ایک حربہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں
ایپل نے باضابطہ طور پر پیلے فون کے لیے ایک میچنگ سلیکون کیس بھی بنایا ہے جس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے جسے آپ براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں، جن لوگوں نے اس کا رنگ دیکھا ہے اسے پکے ہوئے کیلے یا شوخ لیموں سے تعبیر کیا ہے۔
تاہم اندر سے اس کی ساری تفصیلات وہی ہیں، یعنی اے 15 بایونک پروسیسر نصب ہے، سامنے دو کیمرے لگے ہیں اور 12 میگاپکسل کیمرہ سامنے کی جانب ہیں اور فیس آئی ڈی ان لاکنگ کی سہولت موجود ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار