ایشیا اردو

 ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بارانی علاقوں کے کمانڈ ایریا میں اضافہ کے قومی پروگرام کے تحت پنجاب کے 9 اضلاع کے(ڈیرہ غازیخان،راجن پور،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میانوالی، خوشاب) کاشتکاروں سے باغات، تیلدار اجناس،دالوں اور چارہ جات کے نمائشی پلاٹ لگانے کیلئے سبسڈی کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔درخواستیں 30 اگست 2022 تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی12 ستمبر 2022 کو ہوگی۔ درخواست گزار کے پاس آبپاشی کا کوئی ذریعہ (علاوہ نہر) ہونا لازمی ہے۔ زرعی رقبہ مشترکہ ملکیت ہونے کی صورت میں خاندان کا ایک فرد مجوزہ سبسڈی سکیم کے تحت صڑف ایک قسم کے نمائشی پلاٹ کی سبسڈی کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ درخواست گزار تیلدار اجناس /دالیں اور چارہ جات کیلئے چار ایکڑ اور باغات کیلئے کم از کم ایک ایکڑ اور زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ تک نمائشی پلاٹ محکمانہ سفارشات کے مطابق لگانے کا پابند ہوگادرخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران وصول کی جائیں گی۔ شناختی کارڈ کی کاپی، زرعی رقبہ کی جدید فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور اشٹٓم (20 روپے)پر بیان حلفی درخواست کے ہمراہ جمع کرانا ہوں گے۔درخواستیں زیادہ ہونے کی صورت میں الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی ہوگی اور قرعہ الاٹمنٹ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار