عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ خطے میں معاشی خوشحالی اور رابطوں کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں امیر خان متقی نے کہا کہ ہماری حکومت کو 20 ماہ ہو گئے، کئی چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی مگر پابندیوں کی وجہ سے افغان بینکوں کو خام مال درآمد کرنے میں مشکلات ہیں۔
امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت نے بیرونی مدد کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بجٹ پیش کیا، عالمی بینک کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم اور افغان کرنسی مستحکم ہوئی، دیگرممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں پابندیاں بڑا چیلنج ہیں۔
یاد رہے کہ عبوری افغان وزیر خارجہ امیر متقی سہ فریقی مذاکرات کے لیے دورہ پاکستان میں موجود ہیں، دورے کے دوران انہوں نے عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔
گزشتہ روز حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار