وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خزانہ و ایکسائز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر رپورٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ صوبے میں اشیاء اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائٹل ڈاکومنٹ کا آغاز ہونے سے 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ بھی لیا گیا، اس دوران بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی سے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہو گا۔
مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار