ایشیا اردو
 شیخ رشید کا کہنا ہے فوج اور حکومت کی سوچ میں اختلاف ہوسکتا ہے مگر پیج ایک ہی ہے، فوجی قیادت کا فیصلہ ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیراعظم اور فوجی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان بھولے نہیں، ملک کا فائدہ بھی اسی میں ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہوں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن اور احتساب کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں، احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا مگر اس میں ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عدالتوں میں مقدمات لے جاتے وقت شاید درست انداز میں تیاری نہیں کی گئی۔
نواز شریف کی واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ واپس آ جائیں، انہیں جانے کی اجازت حکومت نے ہی دی جو بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بہت کوششوں کے باوجود اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں بنا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار