ایشیا اردو

 دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار