ایشیا اردو/چوہدری عبدالقیوم 

ملتان پولیس نے سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 سال سے فرار ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ذکاءاللہ نے 4سال قبل آصف وسیم نامی شخص کو قتل کیا اور فرار ہوگیا جس کے قتل کا مقدمہ 527/17 تھانہ شاہ رکن عالم میں درج تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم راو سلیمان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذکاءاللہ کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار