ایشیا اردو

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان

لیکن جب اللہ تعالی اپنی مخلوق پر مہربان ہوتے ہیں تو وہ غیب سے وسیلے بنادیتے ہیں اور یہی کچھ کوہ سلیمان سمیت ان محروم اور نظر انداز علاقوں سے مکینوں کے ساتھ بھی ہوا اوران کی قسمت جاگ اٹھی جب کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی کے چشم و چراغ سردار عثمان احمد خان بزدار کو پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سب سے بڑے عہدے وزیر اعلی کیلئے منتخب کیا تو بڑی سیاسی شخصیات سمیت  ہرفرد کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔سردار عثمان احمد خان بزدار جو قبائلی علاقے کی محرومیوں کو بخوبی جانتے تھے انہوں نے محنت اور دیانتداری سے کوہ سلیمان سمیت پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کی جنوبی پنجاب کیلئے35 فیصد نہ صرف مختص کیا بلکہ رنگ فینسنگ کی تاکہ یہاں کے فنڈز صرف انہیں علاقوں کی ترقی پر خرچ ہوسکیں۔آج کوہ سلیمان کی ہر بستی کو سولر اور بجلی سے روشن کردیا گیا ہے گھروں کے نزدیک معیاری علاج معالجہ کیلئے نئے مراکز صحت قائم کرنے کے ساتھ پہلے سے موجود ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔آبادیوں کو ملانے کیلئے جیب ایبل ٹریک،پختہ کشادہ سڑکیں،ریسکیو 1122 سنٹرز،فور بائی فور ایمبولینس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس شروع کردی گئی ہے۔مکینوں کیلئے جدید ترین انٹر نیٹ سروس،بنک آف پنجاب کی اے ٹی ایم سروس،نادرا،ریکارڈ سنٹر،زراعت،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے شعبے فعال کردئیے گئے۔قیام پاکستان سے قبل تعمیر کی گئی بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کی نئی عمارتیں،سٹیٹ آف دی آرٹ ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کردئیے گئے ہیں۔بارتھی،فاضلہ جیسے علاقوں کو پنجاب اور بلوچستان سیملانے کیلئے بین الصوبائی روڈز تعمیر کئے جارہے ہیں۔رود کوہیوں پر کشادہ اور طویل پل کی تعمیر جارہی ہے۔بارتھی میں بجلی کے گرڈ سٹیشن کے بعد 780 کے وی کے سولر گرڈ سٹیشن پر کام شروع ہوچکا ہے۔بارتھی،یک بائی،مبارکی،گلکی،دادا کھوہ اور دیگر مقامات کو ٹوریسٹ ریزارٹ کا درجہ دے کر سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔کوہ سلیمان میں پارک ویز کے قیام،بین الصوبائی روڈز کی تعمیر سے خطہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطہ ترقی کرے گا یہ سب کچھ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی مرہون منت سے ممکن ہورہا ہے۔
       فخر کوہ سلیمان سردار عثمان احمد خان بزدار نہ صرف پنجاب بلکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے اور عوامی مشکلات میں کمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ سردار عثمان احمد خان بزدار ملک پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے پہلے وزیر اعلی ہیں جہنوں نے حکمرانی کو  عوامی  خدمت میں تبدیل کیا اور ایسے انقلابی اقدامات کئے جو پہلے سوچے بھی نہیں جاسکتے تھے۔ سردار عثمان احمد خان بزدار نے نہ صرف وزیر اعلی ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھول دئیے بلکہ وہ  سی ایم ہاؤس میں آنے والوں کی نشستوں پر خود چل کر جاتے اور ان کے مزاج کے مطابق خود ڈھال لیتے تاکہ انہیں اپنائیت کا احساس ہو اور وہ بلاجھجک اپنے مسائل اور پریشانی بتاسکے۔سردار عثمان بزدار کئی کئی گھنٹے کھڑے رہ کر نہ صرف عوامی مسائل سنتے بلکہ خود نوٹ کرتے اور حل کیلئے احکامات جاری کرتے۔ہر درخواست کا باقاعدہ فالو اپ لینے کی نئی روایت قائم کی۔وہ وزیر اعلی ہاؤس جس کے دروازے سابقہ حکومت کے دور میں وزراء،مشیروں،ایم این اے،ایم پی اے کیلئے نہیں کھلتے تھے اب وہ ہر کسی کے لئے کھلے ہیں۔وزیر اعلی ہاؤس پنجاب کے تمام ملازمین کو باقاعدہ ہدایات ہیں کہ وہ ہر آنیوالے سے عزت وتکریم سے پیش آئیں بلکہ بلوچ روایات کے مطابق ان کی مہمان نوازی کریں۔پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں جس نے بھی وزیر اعلی ہاؤس جانے کی خواہش کی وہ پوری ہوئی ہے۔سینکٹروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں نے وزیر اعلی ہاؤس جاکر بلوچ سردار عثمان احمد خان بزدار سے اپنی پسند کے مطابق تصاویر بنائیں۔طلبا و طالبات،میڈیا سے وابستہ نمائندوں کو وزیر اعلی  ہاؤس میں مدعو کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے نہ صرف اپنے دفتر کے دروازے ہر کسی کیلئے اوپن کئے بلکہ انہوں صوبہ میں کام کرنے والے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا۔افسر شاہی کو عوامی خدمت میں تبدیل کرنے کا عملی نمونا بنایا۔عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران کی ٹیم بنائی۔  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے جب دوروں کا سلسلہ شروع کیا تو ان کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ انتظامیہ کو بتائے بغیر پبلک سروس ڈیلوری کے محکموں کو دیکھیں اس لئے ان کے وزٹس میں ہسپتال،تھانوں کی حوالات،جیل،نادرا سنٹر،رجسٹری برانچ اور دیگر پبلک ڈیلنگ ڈیپارٹمنٹ شامل ہوتے ہیں
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق کامران علی افضل کو انتظامی طور پر پنجاب کے سب سے بڑے عہدے چیف سیکرٹری کیلئے تعینات کیا گیا تو انہوں نے بھی اپنی پوری کوشش کی صوبہ کے تمام دفاتر میں پبلک سروس ڈیلوری بہتر ہو،کامران علی افضل وہ پہلے چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے جہنوں نے لاہور سے سفر کرکے پنجاب کے آخری سرحدی مقام بواٹہ تک گئے جہاں سے آگے بلوچستان کا علاقہ شروع ہوتا ہے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دشوار گزار راستہ طے کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ٹیل پر موجود سپاہی جو ریت کے بیگز کی حفاظتی ڈھال بنا کر خون جما دینے والی شدید سردی میں اپنے صوبہ کے لوگوں کی جان کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی پر مامور تک پہنچے اور کندھے پر تھپکی دیکر سپاہی کا مورال بلند کیا۔اس اقدام کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے جنوبی پنجاب کے حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے ملتان اور بہاولپور کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور رات گئے پنجاب،بلوچستان کے سرحدی مقام بواٹہ تک گئے،دورے مقصد ٹیم کے ہر ممبر کا مورال بلند کرنا اور کھاد،آٹا کی دیگر صوبوں تک غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ کے اقدامات کو موقع پر چیک کرنا تھا۔چیف سیکرٹری کے ساتھ ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے بواٹہ کے ساتھ سخی سرور،راکھی گاج چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔کھاد کے پکڑے گئے ٹرکوں کے معائنہ کے ساتھ گاڑیوں کی مینول سکینگ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،مانیٹرنگ اور سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا خود جائزہ لیا۔
.    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کوششوں کے باعث کھاد کی صوبے سے باہر غیر قانونی منتقلی کو روکنے میں مدد مل رہی ہے کھاد کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کی چیک پوسٹس پر تصدیق آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جائے۔چیک پوسٹس پر صوبہ سے باہر جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری رکھی جائے. مقدمہ درج کرنے کے بعد ضبط کی جانے والی کھاد کو مارکیٹ میں مقررہ قیمت پر فروخت کر دیا جائے.چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ سخت موسم میں چیک پوسٹس پر فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کا جذبہ قابل تعریف ہے.کمشنر لیاقت علی چٹھہ،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ سخی سرور چیک پوسٹ پرغیرقانونی طور پر صوبہ سے باہر منتقل کی جا نے والی 2469 بوری یوریا کھاد پکڑی گئی اورضبط کی جانیوالی کھاد کو چوٹی زیریں، شاہ صدر دین اور جھوک اترا کے علاقوں میں مقررہ قیمت پر فروخت کیا گیا.صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق چیک پوسٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں.تمام چیک پوسٹس پر انتظامیہ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس، محکمہ زراعت اور کسٹمزکا عملہ تعینات ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں رات کا قیام اور منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ کے باوجود قیام کرکے نئی روایت قائم کی۔فورٹ منرو میں قیام کا مقصد یہ بھی تھا کہ کس طرح فورٹ منرو کو سیاحت کیلئے مزید بہتر کیا جائے انہوں نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاؤس اور رہائش گاہوں کو سیاحوں کیلئے کم نرخ پر دینے کی بھی ہدایت جاری کیں جس پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پلان ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔فورٹ منرو کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کردی گئی ہے۔فورٹ منرو میں پانی اور بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں نے کام شروع کردیا۔واٹر سپلائی کیلئے ٹربائن کی کھدائی جاری ہے ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ نے چیف سیکرٹری کو بریف کیا۔میپکو کے ساتھ معاملات طے کئے جارہے ہیں کوہ سلیمان کے ساتھ فورٹ منرو میں سولر سسٹم کو ترجیح دی جارہی ہے۔آئندہ پچاس سے زائد کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد نے فورٹ منرو میں بائی پاس روڈز،رنگ روڈز اور رابطہ سڑکوں کے نیٹ ورک کے ساتھ تین پارکس، جرگہ ہال کی تزئین و آرائش،آرٹ گیلری،میوزیم اور دیگر پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور ویلفئیر سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔چیف سکریٹری پنجاب نے سخی سرور میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن،ریسکیو 1122،ڈیرہ غازیخان میں ٹیچنگ کی توسیع،زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال،پناہ گاہ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،پارکس،دورویہ روڈز اور دیگر پراجیکٹس کا خود موقع پر جائزہ لیا۔.چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ بھی کیا. انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات اورادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا.چیف سیکرٹری نے مریضوں سے پوچھا کہ کیا علاج ٹھیک ہو رہا ہے، کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں،مریضوں اور انکے لواحقین نے کہا کہ علاج معالجے میں کوئی مسئلہ نہیں اور ڈاکٹر وقت پر طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کرتے ہیں.چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی. انہوں نے زیر تعمیر سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور  ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں. چیف سیکرٹری نے منصوبوں پر کام کی رفتار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے پر کام کی رفتار سست نہیں ہونی چاہئے،فنڈز کے اجراء میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوری آگاہ کریں. انہوں نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے نہ صرف ڈی جی خان بلکہ بلوچستان سمیت تمام ملحقہ علاقوں کے لوگوں کوعلاج کی
بہترین سہولیات میسر ہونگی. فورٹ منرو کے دورہ کے دوران چیف سیکرٹری کو سیاحت کے فروغ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا اور فورٹ منرو چیئر لفٹ، کوہ سلیمان پارک وے پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی. چیف سیکرٹری نے فورٹ منرو میں تمام ترقیاتی کام ماسٹر پلان کے تحت کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،احمر نائیک،اظفر ضیاء،سید موسی رضا کے اعلی سطحی اجلاس میں اہداف دئیے۔ویڈیو لنک اجلاس میں ہدایات جاری تو ہوجاتی ہیں تاہم موقع پر جاکر اپنی آنکھوں سے صورتحال دیکھنا،افسران سے ملنا اور عوام سے معلومات لینے سے مسائل کا بخوبی ادراک ہوتا ہے اور موقع پر مناسب حل بھی مل جاتا ہے موجودہ چیف سیکرٹری کا بھی یہی وژن ہے جس کے تحت انہوں نے جنوبی پنجاب کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف سیکرٹری نے کھاد کے سٹاکس اور سپلائی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کھاد کی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے انتظامی افسران کی کوششیں قابل ستائش ہیں.افسران اسی محنت اور جذبے سے کام جاری رکھیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے. ترقیاتی سکیموں سے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے. ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیاں اور ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں.کرپشن کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنرز لینڈ ریکارڈ سینٹرز کی مانیٹرنگ کریں.محکمہ ریونیو میں کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا.چیف سیکرٹری نے زیر التواء ریونیو مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ افسران دفاتر میں پابندی وقت کو یقینی بنائیں.روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ عوام کیلئے مختص کیا جائے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 492 ترقیاتی سکیموں میں سے 469 منظور کی جا چکی ہیں۔374 سکیموں کے ورک آرڈر بھی جاری کئے جا چکے ہیں.ڈی جی خان، راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے. ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن کی سکیم مارچ 2022 تک مکمل ہوجائے گی.  چیک پوسٹس پر کارروائی کے دوران کھاد کی صوبہ سے باہر غیر قانونی منتقلی کرنے والی 20 گاڑیاں پکڑی گئیں اور15 ہزار سات سو بوری کھاد ضبط کی گئی.پرائس کنٹرول اقدامات کے تحت  ہر تحصیل میں دو اور مجموعی طور پر 28ماڈل دکانیں قائم کی گئی ہیں. قیمتوں کی نگرانی کیلئے 119 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں. اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،اظفر ضیاء،احمر نائیک،سید موسی رضا کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔تمام محکموں کے افسران کو نہ صرف ٹاسک دئیے گئے بلکہ فالو اپ لینے کیلئے اجلاس بھی طلب کیا گیا اور محکموں کی کارکردگی چیک کی گئی ڈپٹی کمشنر ذیشان نے دفاتر میں اوقات کار کی پابندی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے افسران روزانہ چار سے زائد دفاتر کا اچانک معائنہ کریں گے اور چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات پر دفاتر میں عملدر آمد کا جائزہ لیں گے
    کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں گے۔دفاتر میں بھی پبلک کے اوقات مقرر کرکے نمایاں مقام پر بورڈ آویزاں کرائے جائیں گے اوران مقررہ وقت میں متعلقہ آفیسر کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید بہتر کرینگے۔دن رات شفٹوں میں کام کرایا جائیگا تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔کاشتکاروں کی پریشانی کم کرکے اور انہیں معاشی استحصال سے بچانے کیلئے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ مزید تیز کریں گے۔گودام سربمہر کرنے کے ساتھ ضبط کھاد کنٹرول نرخ پر کاشتکاروں کو عزت وتکریم کے ساتھ دیں گے۔بین الصوبائی چیک پوسٹوں سے دیگر صوبوں میں کھاد،   پنجا ب حکومت کی سبسڈی کے حامل آٹا اور گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ڈیرہ غازی خان میں پناہ گاہ کا ایک فلور ڈیڑھ ماہ کے اندر مریضوں اور بے سہارا افراد کے قیام کیلئے کھول دیں گے۔تونسہ میں پناہ گاہ فنکشنل ہے وہاں بھی سہولیات مزید بہتر کرکے کڑی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں او پی ڈی مارچ تک شروع کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔چاروں اضلاع میں پارکس،گرین بیلٹس کو بہتر کیا جائے گا۔پبلک سروس ڈیلوری کو مزید بہتر کریں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فعال کرکے اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ پر دستیابی،سستا راشن رعائت پروگرام،سہولت بازار اور حکومت کے دیگر عوامی فلاحی کاموں کو ٹیم ورک کے ذریعے مزید بہتر کریں گے۔ڈویژن کے پارلیمنٹیرینز،سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملکر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کریں گے
  ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے حوصلہ افزائی پر افسر سے لے سپاہی میں نیا ولولہ  پیدا ہوا ہے جب بارڈر پر موجود سپاہی کو پنجاب حکومت کے اعلی عہدہ پر فائز شخصیت کی طرف سے موقع پر تھپکی ملتی ہے تو وہ مزید جوش اور جذبہ سے کام کرتا ہے پنجاب کے ہر افسر اور ملازم میں جوش پیدا ہوچکا ہے عوامی فلاح کے کاموں میں تیزی لائی جائے گی اور لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جائیگا۔ ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کے ہر چھوٹے بڑے پارکس کو فیملی فرینڈلی بناکر صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیں گے دعا ہے کہ
 خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے حکمران اور افسران کی محنت ثمر لائے۔آمین

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار