ایشیا اردو

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بین الاقوامی پہلوان رنگ آف پاکستان کے زیر انتظام ملتان پہنچے ہیں۔
ذرائع  کے مطابق پاکستان آنے والے ریسلرز میں بادشاہ پہلوانی خان، ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، امالے ڈب، ماریہ مے شامل ہیں۔
یہ بین الاقوامی پہلوان آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے، مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ وطالبتا ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔
ریسلرز آج شام ڈی ایچ اے ارینا میں پریس کانفرنس کرینگے جہاں رنگ آف پاکستان کے باقاعدہ مقابلوں میں ان کی شرکت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
رنگ آف پاکستان کے مقابلے ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جس میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔
انٹرنیشنل ریسلرز آج ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے جب کہ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلیے راجن پور بھی جائیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
انٹرنیشنل ریسلرز 6 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام ااباد میں پریس کانفرنس کرینگے اور متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے رنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار