ملتان:ورلڈ اتھیلٹکس چمپئین شپ کے جیولین تھرو میں ارشد  ندیم کی شاندار کامیابی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کی تھرو کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، جنوبی پنجاب اور پاکستان کی عوام کو میاں چنوں کے اس سپوت پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا ہے کہ کامیابیوں کے سفر میں ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار