مانٹرنگ ڈیسک 

بالی وڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے کروز شپ منشیات  کیس  میں ایک  بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو  کہ  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش کا حصہ ہیں یا کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ کے دوران کروز پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں۔
یہ تحقیقاتی ٹیم کابینہ کے وزیر نواب ملک کی طرف سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔
1) آریان خان نے کبھی منشیات نہیں لی تھی، اس لیے ان کا فون اٹھانے اور ان کی چیٹ چیک کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
2) بات چیت سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آریان کسی بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار