مانٹرنگ ڈیسک 

ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی شکست کھاکر باہر ہوگئے۔
پہلے سیمی فائنل میں کوریا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو زیر کیا۔
کوریا نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں 11گول ہوئے، میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل کوریا نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا، کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹریک کرتے ہوئے چار گول کیے
میچ شروع سے ہی سنسنی خیز  رہا، پاکستان کے کپتان عمر بٹہ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس کے بعد کوریا کو  لگاتار  دو  پنالٹی اسٹروکس ملے۔
دوسرا کوارٹر  بھی دلچسپ رہا جس میں چار گول ہوئے،  پہلے جنید منظور نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا لیکن کوریا نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر  پھر سے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہوا لیکن بیک اسٹک لگنے کی وجہ سے امپائر نے گول نہ دیا البتہ کچھ ہی لمحہ بعد پاکستان کے افراز نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔
دوسرے کوارٹر کے اختتام سے چند منٹ پہلے کوریا  نے پھر گول کرکے مقابلہ 3-4 کردیا۔
چوتھے اور آخری کوارٹر میں پہلے کوریا نے گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن پاکستان کے مبشر علی نے لگاتار دو گول کرکے پھر سے مقابلہ 5-5 گول سے برابر کردیا۔
میچ کے اختتام سے صرف پانچ منٹ قبل کوریا نے پنالٹی کارنر  پر گول کردیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور کوریا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 
بھارت بمقابلہ جاپان
دوسرے سیمی فائنل میں  جاپان نے بھارت کو  3-5 سے ہراکر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔
 ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا فائنل کوریا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار