ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ( اے ایف پی) نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹس کی حال ہی میں نیشنل گیمز میں ہونیوالی پرفارمنس پر انحصار کرنے کے بجائے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے ایف پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 11 جون کو ہوں گے ۔
ان ٹرائلز میں مردوں کے 4 ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے ، خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر، دو سو میٹر، جویلین تھرو اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے ۔
ٹرائلز میں شرکت کیلئے عمر کی حد  یا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قید نہیں رکھی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ تمام ایتھلیٹس مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے دوران بھی ایکشن میں تھے تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے درمیان تنازعے کی وجہ سے نیشنل گیمز میں ان ایتھلیٹس کی ٹائمنگ کو سرکاری طورپر تسلیم نہیں کیا گیا، اس لیے ان کھلاڑیوں کو دو ہفتے کے اندر اندر ایک بار پھر خود کو منوانا پڑ رہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار